اسموگ : پنجاب بھر میں تمام اسکول بند کرنے کے احکامات جاری

اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے تمام اضلاع میں نجی و سرکاری اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سےجاری ہونےوالے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے۔

قبل ازیں پنجاب کے 8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ کیاگیا تھا جن میں لاہور،فیصل آباد، گوجرانوالہ،ملتان، راولپنڈی،ڈی جی خان، سرگودھا اور ساہیوال سمیت دیگر اضلاع شامل تھے تاہم پنجاب کے وزیر تعلیم نے اب صوبے بھر کے اسکول بند کرنے کےاحکامات جاری کیے ہیں جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق صوبے کےتمام سرکاری اور نجی اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے جب کہ نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہےکہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں،ٹیوشن سینٹرز کو آن لائن سیشن پر منتقل کیاجائے۔

حکام کےمطابق تعلیمی اداروں کو بند رکھنےکا فیصلہ ائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافے اور فضائی آلودگی کے باعث سانس،آنکھوں، گلےکی بیماریاں بڑھنے پر کیاگیا ہے۔

گنڈاپور سر سےکفن باندھ کر آنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں : رانا ثنا اللہ

 

 

وزیر تعلیم پنجاب کا بیان

اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہےکہ اسموگ کے بڑھتے اثرات کےپیش نظر تمام اضلاع میں اسکول بند کررہے ہیں،فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیاگیا۔

رانا سکندر حیات نےکہا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے لیکن تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھارہے ہیں،بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کےلیے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا، آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل حکمت عملی جلد لارہے ہیں۔


ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر

دوسری جانب اسموگ کےباعث ملک کےمختلف شہروں میں ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر کی شکایات بھی سامنےآئی ہیں۔

اس معاملے پر سی ای او ریلوے عامر بلوچ نےکہا ہےکہ خراب موسم کےباوجود ٹرین آپریشن جاری ہے،پاکستان ریلویز نے کوئی ٹرین منسوخ نہیں کی۔

عامر بلوچ نے کہا ہےکہ اسموگ زدہ علاقوں میں کم رفتار سے ٹرینیں چلارہے ہیں۔

Back to top button