گنڈاپور سر سےکفن باندھ کر آنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان جس قسم کی کال دےرہے ہیں اس کے نتیجےمیں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو کریک ڈاؤن کی کھلی چھوٹ ملے گی اور پھر اس کے بعد یہ روئیں گے۔

 سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہاکہ لوگ افراتفری اور انتشار کے حق میں نہیں، ان کی کال پر کوئی نہیں نکلےگا۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سر سےکفن باندھ کر آنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں، عمران خان جب تک ہٹ دھرمی کی پالیسی ختم کر کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے ان کےلیے کوئی راستہ نہیں ہے۔

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

ان کاکہنا تھاکہ عمران خان جس قسم کی کال دےرہے ہیں اس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو کریک ڈاؤن کی کھلی چھوٹ ملےگی اور پھر اس کےبعد یہ روئیں گے۔

Back to top button