ٹرمپ کا افغان طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہےکہ افغانستان کو سالانہ 2.5 ارب ڈالر امداد دے ہے ہیں۔ افغان طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لیاجائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ افغانستان کو امداد دینے پر اعتراض نہیں لیکن طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینا ہوگا۔ طالبان سے اسلحہ واپس لینا ہو گا چاہے اس کےلیے انہیں مزید رقم ہی کیوں نہ دینی پڑے۔طالبان کو امریکی گاڑیوں اور اسلحہ کے ساتھ پریڈ کرتا دیکھ کر مجھےبہت غصہ آتا ہے۔امریکا سے اچھا اور نیا فوجی سازو سامان تو طالبان کے پاس رہ گيا ہےاور طالبان ٹینکوں،گاڑیوں، ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی سمیت امریکی فوجی سامان فروخت کر رہے ہیں۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں اور ساز و سامان کی واپسی کےلیے اقدامات کریں۔
ٹرمپ فلسطینیوں کی بے دخلی کےمنصوبے سے پیچھے ہٹ گئے
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی کئی بار افغانستان سے امریکی فوجی سازو سامان کی واپسی کا ذکر کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں چھوڑےگئے امریکی فوجی ساز و سامان میں فوجی گاڑیاں،جدید ہتھیار اور طیارے شامل ہیں،پینٹاگون کےمطابق اس فوجی ساز و سامان کی مجموعی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے۔