برازیل میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 6 افراد ہلاک

برازیل میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے  جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

برازیلی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں2ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرائے۔

برازیلی حکام نے بتایاکہ ایک ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد الیکٹرک کار پارکنگ میں گرا جس کے باعث وہاں موجود 20 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں ہیلی کاپٹروں میں سوار 6 افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

Back to top button