ہنگری میں قبریں کھودنے کا منفرد مقابلے کاانعقاد

یورپی ملک ہنگری میں قبریں کھودنے کا ایک منفرد اور سنجیدہ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں 38 افراد نے حصہ لیا۔

یہ مقابلہ ہنگری کے علاقے نیئرگیش اوئی فالو کے ایک قبرستان میں ہوا، جہاں شرکا کو 19 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ ہر ٹیم میں دو افراد شامل تھے۔

منتظمین کے مطابق مقابلے کا مقصد موت سے متعلق توہمات اور غلط تصورات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ قبر کھودنے کے ماہرین کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا تھا۔

شرکا کو مقررہ پیمائش کے مطابق کم سے کم وقت میں ایک مکمل قبر تیار کرنا تھی۔ فاتح ٹیم کے روبرٹ نیگی اور لازلو کس نے ایک گھنٹے اور 21 منٹ میں قبر کی کھدائی مکمل کی۔

فاتحین کے مطابق مقابلے میں قبر کی خوبصورتی سے زیادہ رفتار، درست پیمائش اور ساخت کو اہمیت دی گئی، کیونکہ حقیقی تدفین کے لیے قبر تیار کرتے وقت پیمائش اور ساخت کا درست ہونا انتہائی ضروری ہے۔

Back to top button