وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف

امریکی وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے’آرکیڈ‘ کے نام سے پانچ کم ریزولوشن ویڈیو گیمز کا مجموعہ پیش کر دیا جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے مختلف پالیسی اقدامات اور سیاسی ترجیحات کو گیمز کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔
ان گیمز میں ’بِلڈ دی وال‘ بھی شامل ہے، جو مقبول کلاسک گیم ٹیٹرِس سے مشابہ ہے۔ اس میں کھلاڑی کو سرحد کے تحفظ اور غیر قانونی آمد کو روکنے کے تصور کے تحت دیوار تعمیر کرنا ہوتی ہے۔
ریو رَن‘ نامی گیم موبائل گیم اسنیک سے مشابہ ہے، جس میں ٹرمپ سے مشابہ ایک کردار دوڑتے ہوئے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کے آئیکنز جمع کرتا ہے۔
اسی طرح ’سپلائی لائن‘ میں کھانے کی اشیا ایک اسمبلی لائن پر آگے بڑھتی ہیں اور کھلاڑی کو ان اشیا کو مسترد کرنا ہوتا ہے جو انتظامیہ کے ’میک امریکا ہیلتھی اگین‘ کے مقررہ معیار پر پوری نہیں اترتیں۔
