بگ باس 20،سلمان خان کا دبنگ سٹائل وائرل ہوگیا

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے، جبکہ گرینڈ پریمیئر کے لیے ان کا پہلا انداز بھی سامنے آگیا ہے۔ سیٹ سے جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اداکار اپنے روایتی دبنگ انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔
سلمان خان نے شو کی شوٹنگ کے موقع پر کاؤ بوائے ہیٹ، ہاف جیکٹ، ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی، جس میں وہ خاصے سٹائلش نظر آئے۔ اداکار نے سیٹ پر تصاویر کے لیے پوز دیے اور وہاں موجود پاپارازی کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں، جبکہ ان کی ویڈیوز میں بھی مخصوص دبنگ سٹائل نمایاں رہا۔
دوسری جانب ’بگ باس 20‘ کے نئے گھر کی جھلکیاں بھی ناظرین کے لیے جاری کردی گئی ہیں۔ نئے گھر کے ڈیزائن میں جدید طرز اور تصوراتی انداز کو یکجا کیا گیا ہے، جبکہ اس کی سجاوٹ خاص طور پر ’ایلس ان ونڈر لینڈ‘ سے متاثر دکھائی دیتی ہے۔
