علامہ اقبال کا پوتا ولید سینیٹ میں ’’کُکڑی‘‘ کیوں بنا؟

پارلیمینٹ میں سیاستدانوں کی جانب سے دھواں دھار تقاریر کرنا اور مخالفین پر طنز کے نشتر چلانا تو اب ایک روٹین بن چکا ہے لیکن مفکر پاکستان علامہ اقبال کے پوتے اور تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے ایوان بالا میں "کڑک مرغی” کی آوازیں نکال کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ موصوف کی اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین انہیں علامہ اقبال کے ایک شعر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ "تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، ککڑی نہ بن۔

کراچی دھماکہ کرنے والے سی پیک مخالف سندھی کون ہیں؟

پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے پوتے کے اس انوکھے احتجاج کی ویڈیو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین نے لکھا کہ ’ملاحظہ کیجئیے بانگِ درا کا پی ٹی آئی ایڈیشن۔ طارق محمود بٹ نامی صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کشمیری خاندان کا چشم و چراغ، برصغیر پاک و ہند کا عظیم مفکر اور مسلمانوں کا درمند رہنما ہے، جس کا ایک ایک شعر قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، صارف نے علامہ اقبال کے اشعار لکھتے ہوئے کہا کہ ولید اقبال، اپنے دادا جی کی بات سنو‘‘:

اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغِ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن، کُکڑی نہ بن

مریم نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ایک با عزت خاندان کا چشم و چراغ مرغی کی آواز کیوں نکال رہا ہے، کیا ان کا انڈہ دینے کا موڈ بن گیا یے۔ فائزہ افتخار نے ولید اقبال کی ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ اقبال کا شاہین کُکڑی بن گیا۔

فیس بک پر طاہر چوہدری ایڈووکیٹ نے ولید اقبال کی ویڈیو اس تبصرے کے ساتھ شیئر کی کہ شخصیت پرستی کو اسی لیے بت پرستی سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ موصوف عمران خان کی محبت میں مرغی بن گئے ہیں۔

شمع بی بی نے کہا کہ اپنے پوتے کی اوچھی حرکتیں دیکھ کر قبر میں اقبال کی روح بھی کانپ اٹھی گی، فیصل نقوی نے تبصرہ کیا کہ انڈوں اور مرغیوں کے ذریعے معیشت بہتر کرنے خے ناکام منصوبے بنانے والے عمران کے ساتھی اب خود بھی ککڑی بننا شروع ہو گے ہیں۔ ایک اور صارف ندیم خان نے تحریک انصاف کے سینیٹر کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اقبال کا نواسہ شاہین بننے کی بجائے کُکڑی بن گیا، افسوس یہ لوگ ملک کا بیڑا غرق کرنے کے بعد اب اچھی حرکتوں پر اتر آئے ہیں، خضر سبحان نے کہا کہ علامہ اقبال کو پڑھنے اور سمجھنے والے عالم اور ناسمجھ کم عقل لوگ اُن کے سائے میں رہ کر بھی جاہل ہوتے ہیں۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف وقاص وحید نے ولید اقبال کی حرکت کو انتہائی اوچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کم از کم اپنے بزرگوں کی عزت کا تو خیال رکھیں، کوئی با شعور پاکستانی یہ یقین نہیں کرے گا کہ مفکر پاکستان کا پوتا ایسی بچگانہ حرکت بھی کر سکتا ہے۔ جاوید اقبال نامی ٹوئٹر ہینڈل نے تبصرہ کیا گیا کہ ’ولید اقبال نے اپنے دادا کی بانگ درا کو بانگ مرغ بنا دیا۔ آج پتا چلا اقبال دا شاہین اصل وجہ کُکڑ اے۔

واضح رہے کہ ولید اقبال ایک پروفیشنل وکیل ہیں جنھوں نے ایچی سن کالج سے ہائی سکول کی تعلیم مکمل کی، اس کے بعد 1988 میں پنسلوینا سے اکنامکس میں بیچلر ڈگری حاصل کی، پھر وہ پاکستان واپس آئے اور پنجاب یونیورسٹی سے قانون میں ڈگری حاصل کی، اور وکالت میں ہاوورڈ لا سکول سے 1997 میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، ولید اقبال نے یونیورسٹی آف کیمبرج سے فلاسفی کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ وہ علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال مرحوم اور جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کے صاحبزادے ہیں۔

Back to top button