عرفی جاوید کے لباس پر پرندے اڑنے لگے

نامناسب فیشن سینس کیلئے  شہرت رکھنے والی اداکارہ عرفی جاوید نےپرندوں والا خصوصی لباس بنا ڈالا۔

فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں اداکارہ کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں سیاہ رنگ کا انوکھا لباس زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔

عرفی کے نئے لباس کی خاص بات یہ ہے کہ ویسٹرن لباس میں انہوں نے خود سے کندھوں کی جگہ پر 2 پرندے لگا رکھے ہیں جو گول گول گھومتے ہیں اور انہیں گرمی سے بچانے کیلئے ہوا دیتے ہیں۔سائنس اور فیشن کے منفرد مزاج کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ اب تک اس ویڈیو پر  1 لاکھ سے زائد لائکس حاصل ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی

 

واضح رہے کہ عرفی جاوید وہ واحد اداکارہ ہیں جو اپنے کام یا پھر اداؤں کی وجہ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں مشہور نہیں ہوئی بلکہ ان کی وجہ شہرت ان کے منفرد ملبوسات ہیں جن کی ڈیزائنر بھی یہ خود ہی ہیں۔ اب تک عرفی جاوید جوتوں ، تاروں، گلاب کی پتیوں ،مصنوعی گھاس، کنگیوں، آئیسکریم کون اور جینز کی پینٹ کے لباس بنا کر پہن چکی ہیں۔

Back to top button