عروہ حسین کا جوڑا سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں کیوں آ گیا؟

معروف اداکارہ عروہ حسین نے ایک ہی جوڑے میں متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مداحوں نے ایک ہی جوڑا زیب تن کرنے پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اداکارہ نے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب تک جوڑا خراب نہ ہو اس کو دوبارہ پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔عروہ حسین نے انسٹاگرام پر اپنے والدین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے والدہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی، اور کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میری خوبصورت اماں رضیہ مخدوم کو سالگرہ مبارک ہو، آپ نے میرے لیے جو کچھ بھی کیا اس کے لیے بہت شکریہ اور مجھے وہ شخص بنانے کے لیے جو میں آج ہوں، آج میں آپ سے صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے بہت زیادہ مشکل زندگی گزاری، کیونکہ آپ نے ہمیشہ اپنے بچوں اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کی۔اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ ’میری خواہش ہے کہ آپ جو زندگی میں کرنا چاہتی ہیں اسے پورا کریں اور زندگی کو بھرپور طریقے سے جیئیں، تصویر میں عروہ حسین کو دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سیاہ رنگ کی کڑھائی کے ساتھ سفید رنگ کی شلوار قیمض اور دوپٹا پہنا ہوا ہے، اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ’عروہ آپ یہ لباس کتنی دفعہ پہنیں گی؟جس پر عروہ حسین نے جواب دیا کہ جتنی دفعہ میرا دل کرے گا اور جب تک یہ دوبارہ استعمال کے قابل ہیں اتنی دفعہ پہنتی رہوں گی، آپ کو بھی اپنے کپڑے دوبارہ استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، اس سے پیسوں کی بچت ہوتی ہے اور خاص طور پر فضول چیزوں میں وقت ضائع ہونے سے بچتا ہے، عروہ نے صارف کو مشورہ دیا کہ بیوقوفانہ سوالات نہ پوچھنے کی کوشش کریں اور بُری عادتوں سے پرہیز

ترجمے میں فلسطینیوں کو دہشتگرد کہنے پر انسٹاگرام کی معذرت

کریں اس سے وقت کی بچت ہوگی۔

Back to top button