امریکہ کا خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطہ

9 مئی فسادات کے الزامات میں گرفتار امریکی شہری خدیجہ شاہ پر سفری پابندیوں کے خاتمے کےلیے امریکہ نے پاکستان سے رابطہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سفارت خانے نے اپنی شہری خدیجہ شاہ کے مقدمے میں پاکستانی حکام سے روابط کی تصدیق بھی کردی ہے۔ سفارت خانے کے مطابق امریکہ کےلیے اس کے شہریوں کی سکیورٹی اور حفاظت سب سے اہم ہے، امریکہ شروع سے ملزمہ خدیجہ شاہ کا مقدمہ پاکستانی قانون کے مطابق چلانے پر زور دے رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگئی

 

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ تک پانچ بار قونصلر رسائی حاصل کرچکے ہیں، جب کہ سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ مقدمے کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی فسادات کے الزامات میں 23 مئی 2023 کو خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

Back to top button