پی ٹی آئی کا محمود اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کےلیے مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا کےلیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کیلئے مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ۔
ذرائع کے مطابق سینئر سیاست دان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے سیاسی قیادت سے مذاکرات کےلیے مکمل اختیار دیا جائے گا، تاہم سیاسی قیادت سے رابطے سے قبل مذاکرات کی شرائط اور طریقہ کار پر مشاورت کی جائے گی۔
عدت نکاح کیس: عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے
تحریک انصاف کے حتمی فیصلے کے بعد محمود اچکزئی مذاکرات کےلیے روابط آگے بڑھائیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کے ساتھ انتخابی عمل کی شفافیت بھی مذاکرات کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔