بنوں،فتح خیل پولیس چوکی واقعے کےبعدپولیس کا آپریشن،5دہشت گرد ہلاک

بنوں  میں فتح خیل پولیس چوکی واقعےکے بعد پولیس کی کارروائیاں،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کو  ہلاک کردیا گیا۔

آر پی او کے مطابق ہلاک دہشت گرد  سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں 5 دہشت گردوں کو جہنم  واصل کرنے پر کے پی پولیس کی ستائش کی ہے۔

وزیر داخلہ نے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام  بنانے  پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔دہشت گردوں کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں، قوم کو پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

Back to top button