محسن نقوی کی تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات، امن مذاکرات پرتبادلہ خیال

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات میں ایران پاکستان تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی امن اور تازہ علاقائی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔
ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ نے امریکا کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان ایرانی اور امریکی فریقین کو مذاکراتی عمل میں زیادہ لچک دکھانے پر آمادہ کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کر سکتا ہے تاکہ کشیدگی میں کمی اور مذاکراتی ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔
