پنجاب کا مالی سال 2024-25 کا بجٹ 13 جون پیش کیا جائے گا
صوبہ پنجاب کا آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ کل 13جون کو پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بجٹ پیش کریں گے
پنجاب کے آئندہ مالی سال2024-25 کے بجٹ دستاویز کی تیاری کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بجٹ کا حجم رواں مالی سال کے 4480 ارب 70کروڑ روپے کے مقابلے میں 910 ارب روپے( 20.3فیصد) اضافے کے ساتھ5390 ارب روپے رکھے جانے کا تخمینہ ہے۔ آئندہ مالی سال کےلیے این ایف سی کی مد میں پنجاب کو 3700 ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے جب کہ صوبے کی اپنی آمدن کا تخمینہ 1027 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
تنخواہوں کی مد میں 597 ارب، پینشن کی مد میں 447 ارب روپے اور سروس ڈیلیوری پر اخراجات کا تخمینہ 841ارب روپے لگایا گیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 800 ارب روپے تک مختص کیے گئے ہیں۔ جب کہ رمضان پیکج کےلیے 30 ارب، سی بی ڈی کو 8 ارب، تعلیم کےلیے 600 ارب، صحت کےلیے 406 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ وزی اعلی روشن گھرانہ کےلیے 9.8 ارب روپے، اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت 7 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ گرین پاکستان انشیٹیو کےلیے 40 ارب روپے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلیے انڈونمنٹ فنڈ کےلیے 1 ارب روپے رکھے جانے کا تخمینہ ہے۔ صوبے کی اپنی آمدن کےلیے ٹیکسز میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کےلیے ٹیکس وصولی کا ہدف 300 ارب لگایا گیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو کےلیے 105 ارب اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو 55 ارب روپے کا ہدف دیے جانے کا امکان ہے۔