وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا، دوران اجلاس وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  صحت کا شعبہ ایک انتہائی اہم اور حساس شعبہ ہے جس کے ذمے انسانی جانیں بچانے کا اہم فریضہ ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے قائد اعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کیا، وزیر اعظم نے ہیلتھ ٹاور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر کے حوالے سے فوری طور پر لائحہء عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی

 

ہیلتھ ٹاور کی سہولیات کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ٹاور میں بہترین معیار کے اسپتالوں کے علاوہ میڈیکل یونیورسٹی، نرسنگ یونیورسٹی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹریز اور امراض کی تشخیص کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

Back to top button