مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
آئندہ مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کا حجم تقریباً 18900 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کا حجم تقریباً 18900 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کریں گے۔
بلاول بھٹو سے پی پی خیبرپختونخوا کے وفد کی ملاقات
رواں سال بجٹ میں چھوٹے سرکاری ملازمین کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے، ا بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اور الاؤنسز میں اضافے کی تجویز ہے۔ چھوٹے گریڈ کے ملازمین اور پینشنرز کو ریلیف ملنے کا بھی امکان ہے۔ دفاعی شعبے کےلیے 2100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔