صحافی عمران ریاض کو حج پر جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا
معروف ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کو پنجاب پولیس نے حج پر جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ سے احرام کی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پنجاب کے ٹیکس فری بجٹ میں کیا مہنگا ہو ا اور کیا سستا ؟
نو مئی کے واقعات کے بعد پہلے گرفتار اور پھر لاپتہ ہونے والے یوٹیوبر عمران ریاض خان سعودی عرب حج کےلیے روانہ ہو رہے تھے جنہیں سول اور پولیس یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا، اہلکاروں کی جانب سے عمران ریاض کو دھکے دیئے گئے،گاڑی کے شیشے توڑے گئے اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز صحافی عمران ریاض خان کو حج پر جانے کی اجازت دی تھی۔