لاہور ہائی کورٹ کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کےلیے قواعد میں ترمیم کا حکم
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست گزار مہر بانو لنگڑیال کے مقدمے میں حکم جاری کیا کہ امیگریشن ڈپارٹمنٹ خواتین کے قومی شناختی کارڈ پر والد کا نام برقرار رکھنے کےلیے قواعد میں ترمیم کرے۔
یاد رہے کہ درخواست گزار مہر بانو لنگڑیال نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ ایک شادی شدہ خاتون کو اپنی شناختی دستاویزات پر اپنے والد کا نام رکھنے کا حق ہے ۔ جس پر عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ خواتین کے قومی شناختی کارڈ پر والد کا نام برقرار رکھنے کےلیے امیگریشن ڈپارٹمنٹ قواعد میں ترمیم کرے۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں تنازع کی وجوہات کیا ہیں؟
عدالت عالیہ نے محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ کو ہدایت جاری کیں کہ وہ خواتین کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر اپنے والد کا نام رکھنے کی اجازت دینے والے قوانین میں تین ماہ میں ترمیم مکمل کرے ۔