ازبک سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کے قریب منشیات بردار ڈرون پکڑ لیا

ازبک سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ازبکستان ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو پکڑ لیا۔
ازبک سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سرخان دریا میں ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ رپورٹس کے مطابق افغان حدود سے نامعلوم افراد نے ڈرون کے ساتھ منشیات باندھ کر ازبکستان بھیجنے کی کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ازبکستان کی سٹیٹ سکیورٹی سروس اور بارڈر ٹروپس نے مشترکہ کارروائی کے دوران مشکوک ڈرون کو بروقت ٹریس کر لیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ڈرون کو قبضے میں لے کر اس سے 2 کلو 32 گرام افیون برآمد کر کے ضبط کر لی۔
ازبک میڈیا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈرون کے لانچنگ پوائنٹ، ممکنہ خریداروں اور سہولت کاروں کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پاکستان میں نظربند حافظ سعید پر بھارت میں فرد جرم عائد
رپورٹس میں بعض ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کا یہ واقعہ افغانستان میں منشیات کی روک تھام اور سرحدی نگرانی سے متعلق دعوؤں پر سوالات اٹھاتا ہے۔
