اللہ کی راہ میں قربانی سعادت کی بات ہے: عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ اللہ کی راہ میں قربانی سعادت کی بات ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا عید الاضحی پر پیغام میں کہنا تھا کہ عید الاضحی ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید قرباں کی مبارک باد،تمام شہری عید الاضحی کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ مل بیٹھ کر منائیں۔
پاکستان کا سی پیک کے بعد روس کے گیم چینجر منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ
عظمی بخاری کاکہنا تھاکہ عید الاضحی کے موقع پر غریب، مسکین اور بے گھر افراد کو ہرگز نظر انداز مت کریں۔عید کے موقع پر تمام کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور صفائی کا عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ کا عملہ کے تینوں فیلڈ میں رہے گا۔مریم نواز نے سختی سے ہدایت کی قربانی کے بعد سڑکوں کو دھویا جائے۔قربانی کے دوران اور قربانی کے بعد الائشیں اٹھانے اور ان کو ٹھکانے لگانے کا کام ذمہ داری سے سرانجام دیا جائے۔