دل کے دورےسےبچنےکیلئےچہل قدمی لازمی قرار

ماہرین صحت کاکہناہے کہ ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض سے بچنے کے لیے چہل قدمی لازمی ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ 3 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی سے ہارٹ اٹیک یا فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔

برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ مختصر مگر سخت جسمانی سرگرمیوں سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ ان افراد میں کم ہو جاتا ہے جو ورزش نہیں کرتے۔

درحقیقت اس عادت سے خواتین کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں 81 ہزار سے زائد درمیانی عمر کے افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

2013سے 2015 کے درمیان ان افراد کو 7 دن تک ایکٹیویٹی ٹریکر پہنا کر جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے اور صحت کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کی گئی تھیں۔

22 ہزار سے زائد افراد ایسے تھے جو ورزش کرنے کے عادی نہیں تھے یا ہفتے میں ایک بار ہی چہل قدمی کرتے تھے۔

Back to top button