ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہےکہ ہمارے آباؤ و اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر ان گنت قربانیاں دیں اور بےمثال جد و جہد کی، ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کرسکتا۔

جنرل عاصم منیر نے کہاکہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں،ہمارا مذہب،رسم و رواج،روایات،سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں۔

انہوں نےکہاکہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں،ہمارے آباؤ و اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بےپناہ قربانیاں دیں، انہوں نے نئے وطن کے حصول کےلیے بےمثال جدوجہد کی۔

 

بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم

جنرل عاصم منیر نےکہاکہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے،مسلمان اور ہندوؤں کا مذہب،تہذیب،زبان اور ثقافت یکسر مختلف ہے۔

Back to top button