ستائیسویں ہو یا اٹھائیسویں آئینی ترمیم ہم مخالفت کریں گے : شیخ وقاص اکرم
رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نےکہا ہےکہ ستائیسویں آئینی ترمیم ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے۔
سینئر رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کے سربراہ سلمان اکرم راجا ہیں،وہ کسے لیگل ٹیم میں رکھتےہیں،کس کو نہیں رکھتے،اس پر کسی کو کیااعتراض ہے؟
شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ فیصل چوہدری قابل احترام ہیں لیکن انہیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کسی کیس میں وکیل نہیں رکھاگیا۔
رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص کا کہناتھا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کی شہباز شریف سے ملاقات
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کےدرمیان ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کےلیے اتفاق کی خبر سامنے آئی تھی۔
شہبازشریف اور بلاول بھٹو کا پارلیمانی کی مضبوطی کیلئے مل کرچلنے کاعزم
27 ویں ترمیم میں جو کچھ ہوگا متفقہ طور پر : رانا ثنا اللہ
بعد ازاں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ 27 ویں ترمیم میں جو کچھ ہوگا متفقہ طور پر ہوگا
تاہم انہوں وزیر اعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات میں 27 ویں ترمیم سے متعلق اتفاق رائے سےمتعلق خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا االلہ کا کہنا تھا کہ میں شہباز شریف اور بلاول کی ملاقات میں موجود تھا،میٹنگ میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی،میٹنگ میں مختلف نوعیت کےمعاملات زیر غور آئے۔