غیرحاضری پر 100 سے زائد اہلکار معطل

مسلسل غیر حاضری پر خیبرپختونخوا کے ڈی پی او نے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے، جبکہ 7 اہلکاروں کو پولیس لائن حاضر ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، خیبر پختوںخوا کے ڈی پی او کی جانب سے 107 افراد کے نام کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، غیر حاضر اہلکاروں کو کئی بار نوٹس جاری کیے گئے تھے تاہم وہ ڈیوٹی پر نہیں آئے۔
غیر حاضر پولیس اہلکاروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ اگر ایک ہفتے کے دوران معطل اہلکار حاضر نہیں ہوئے تو ان کو عہدوں سے فارغ کر دیا جائے گا، اس وقت ضلع خیبر میں تین ہزار آٹھ سو سے زائد خاصہ دار اور لیویز موجود ہیں جو ضلع کے نو پولیس سٹیشنز میں تعینات ہیں۔
پشاوردھماکے کے شہدا کو 20 لاکھ فی کس دئیے جائینگے
خاصہ دار مختلف قبائلی علاقوں سے عمائدین اور ملک کی وساطت سے بھرتی ہوئے تھے، ان کے ہتھیار اور وردی بھی ان کے ذمے ہوتی تھی جبکہ تنخواہ پولیٹیکل ایجنٹ سے ملتی تھی، ان کو کوئی تربیت بھی نہیں ملتی تھی، جبکہ اہلکار کے وفات پا جانے پر بیٹے کو بھرتی کر لیا جاتا تھا۔
پولیس کے رولز ریگولیشن کے مطابق ڈیوٹی انجام دینے میں ان کو اب بھی مزید وقت لگے گا،خاصہ دار لیویز کے اہلکاروں میں اب نئے قوانین کے حوالے سے اگاہی پیدا ہو رہی ہے۔