کتوں کارات کو بھونکنا خوف  کیوں پیداکردیتاہے؟

رات کے وقت کتوں کا بھونکنا خوف کیوں پیداکردیتا ہے ؟متعدد لوگ سمجھتے ہیں اب کچھ برا ہوجائے گا۔

عام لوگوں میں پائی جانے والی یہ  سوچ درست نہیں کہ کتوں کے رونے یا بھونکنے سے کچھ برا نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ ان کے رویے کا ایک حصہ ہے جس کے ذریعے وہ آپس میں بات چیت کررہے ہوتے ہیں۔سڑک یا گلی میں موجود کتے رات کے وقت اس لیے بھونکتے ہیں تاکہ وہ اپنی موجودگی کا دعویٰ اور اپنے علاقے کا دفاع کرسکیں۔

رات کے وقت  بھونکنے سے کتے علاقے میں غلبہ قائم کرتے ہیں اور کسی دوسرے علاقے کے کتوں کو اپنی جگہ پر آنے نہیں دیتے اور اس کے علاوہ کتے بھونک کر اپنے ساتھیوں کو بھی خطرے سے آگاہ کرتے ہیں۔جبکہ کتے بہت عجیب اور بہت زور سے روتے ہیں جو ہم انسانوں کو خوف میں مبتلا کردیتے ہیں۔

طلاق کے بعد دبئی کی شہزادی کا’طلاق‘ نامی پرفیوم متعارف

 کتے کسی بیماری یا تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے روتے ہیں جب کہ موسم کی سختی بھی ان کے رونے کی وجہ ہے۔

Back to top button