اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 28 فلسطینی شہید

Israeli bombing of Gaza, غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد24 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبداللہ فياض بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے گئے جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث سائرن بجنے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت خالی کروالی گئی۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے ریڈ لائن پار کی ہے اور حالیہ تنازع کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے Israeli bombing of Gaza, ۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دےگا اور حملہ کرنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ دوسری جانب غزہ کی صورتحال پر اوآئی سی کے مستقل مندوبین کا اجلاس آج ہوگا جس میں فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے معاملے پرغور کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری جین ساکی کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بڑھتے ہوئے تشدد پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ہم اسرائیل کی صورت حال کو بہت قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں اور موجودہ صورت حال پر ہمیں تحفظات ہیں۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کی ادائی کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں گھس کر 300 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے اس ظلم کے بعد فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی پولیس کے درمیان پر تشدد تصادم میں تیزی آگئی ہے۔