سود سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کرادی

وزیر اعظم شہباز شریف نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا سود سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف نیشنل بینک کی اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کرا دی۔

بوگس ووٹوں سے MNA بننے والے قاسم سوری کو کون بچا رہا ہے؟

حکومت کے اتحادی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کی،جہاں انہوں نے سود کے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل کے حوالے سے شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں، امت مسلمہ سود کو ملک میں معاشی نظام کے تباہی کا سبب سمجھتی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دہانی کروائی کہ نیشنل بینک عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے گی جبکہ شہباز شریف نے ٹاسک فورس کو حکم دیا کہ نیشنل بینک کی اپیل واپس لینے کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے ملک سے سودی نظام کے خاتمے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے میں وفاقی شرعی عدالت نے سودی قوانین میں 31 دسمبر 2022ء تک ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے ملک کو 31 دسمبر 2027ء تک ربا فری بنانے کا حکم دیا ہے۔

Back to top button