ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اب عیدالاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت کراچی میں ہوا، اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے ارکان شریک ہیں جبکہ محکمہ موسمیات و دیگر متعلقہ اداروں کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

سپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ محفوظ، شام ساڑھے 7 بجے سنایا جائیگا

زونل کمیٹی لاہور نے اعلان کیا ہے کہ یکم ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحٰی 10 جولائی بروز اتوار کو ہو گی جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کا چاند آج صبح 7 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوا،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے اور 49 منٹ ہے، پنجاب میں غروب آفتاب کا وقت 7 بج کر 13 منٹ ہے، چاند 7 بج کر 45 منٹ یعنی 32 منٹ تک دیکھ جا سکتا ہے، چاند کی عمر 19گھنٹے سے کم ہو تو ملک کے کسی کونے میں کہیں نظر نہیں آتا،چاند کی عمر 26 گھنٹے تک ہو جائے تو وہ نظر آ سکتا ہے۔

Back to top button