بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو ہانیہ کی تعریف مہنگی کیوں پڑگئی؟

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے کاسمیٹک اشتہار میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی جھلک پر تعریف کی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب آڑھے ہاتھوں لیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے نجی کاسمیٹک کمپنی کے لئے ریکارڈ کروائے گئے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں لپسٹک کے رنگوں کے انتخاب میں دشواری کا سامنا تھا۔تاہم اس ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے ہانیہ عامر کے فیشن کے ہر انتخاب میں اچھے لگنے کی صلاحیت پر حیرت کا اظہار اور تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ان پر سب کچھ ہی اچھا لگتا ہے، یہ کیسا جادو ہے۔جس پر اُنہیں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرول کیا جانے لگا، ایک صارف نے لکھا جادو یہ ہے وہ پاکستانی ہے جبکہ دوسرے صارف نے لکھا "کیونکہ وہ کینڈی کے ریپر اور تاریں نہیں پہنتی۔خیال رہے کہ عرفی جاوید اپنے نامناسب فیشن سینس کے باعث اکثر ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عرفی جاوید نے اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے ہانیہ عامر کی شخصیت اور سٹائل کی تعریف کی اور اسے کاپی بھی کیا تھا۔بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر تصویر کافی وائرل ہوئی تھی جس میں انھوں نے فون کی تاروں کے ائیر رنگ پہن رکھے تھے جبکہ ڈائلنگ پیڈز کو سینے پر سجا رکھا تھا، ان کی انسٹا گرام پر پوسٹ ہونے والی اس تصویر پر مداحوں نے کھل کر تنقید کی اور کہا کہ اداکارہ کو فیشن کے بارے میں کچھ سینس نہیں ہے، اداکارہ عرفی جاوید نے انسٹاگرام اکاونٹ پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے ٹیلی فون کے تار سے اپنی ڈریس بنا کر پہن رکھی ہے، اداکارہ نے اپنی اس اترنگی ڈریس کو بنانے کیلئے لال اور کالی تار کا استعمال کیا ہے، اسی کے ساتھ عرفی نے اپنے ایئررنگز بھی تار
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہیں دوبارہ گرم؟
کے ہی بنائے ہیں۔
