خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت

اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے مطابق فقۂ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق شریعت میں بغیر محرم کے خاتون کے حج کی گنجائش موجود ہے۔محرم کے بغیر خاتون کے لیے حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور نے خواتین کے محرم کے بغیر حج کے معاملے پر کونسل سے رائے طلب کی تھی۔ وہ عورت بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے جس کے والدین یا شوہر اجازت دیں۔فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے مطابق محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں۔ایسی عورت جسے قابلِ اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے۔

ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق وہ عورت جسے سفر اور دورانِ حج کسی فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے۔ایسی عورت جس گروپ کے ہمراہ حج پر جائے اس کے بارے میں وزارتِ مذہبی امور چھان بین کرے۔

الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے نتائج تبدیل کیے

Back to top button