احد رضا میر ’’ورلڈ آن فائر 2‘‘ میں خوفزدہ کیوں ہوئے؟

معروف ڈرامہ اور فلم سٹار احد رضا میر نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی ویب سیریز فلم ’’ورلڈ آن فائر 2‘‘ کی شوٹنگ کے دوران جنگی مناظر سے خوفزدہ ہوگئے تھے، ’ورلڈ آن فائر 2‘ کو آئندہ ماہ ستمبر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، سیریز ’بی بی سی ون‘ کی 2019 کی سیریز کا دوسرا سیزن ہے۔

ویب سیریز میں احد رضا میر برٹش انڈین آرمی کے لیفٹننٹ کرنل رجب پال کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے اور ان کا کردار سیریز کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہوگا، احد رضا میر برطانوی فوج کی جانب سے شمالی افریقہ میں جنگ میں حصہ لیتے دکھائی دیں گے، فلم کی کہانی جنگ عظیم دوئم کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے جب برطانوی انگریزوں نے ایشیا سے لے کر افریقہ تک قبضے کیے اور نازی جرمنی کے خلاف بھی جنگ لڑی۔ویب سیریز کے دوسرے سیزن کے حوالے سے احد رضا میر نے شوبز ویب سائٹ ’’ورائٹی‘‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ مذکورہ سیریز کا تیسرا سیزن بھی بنایا جانا چاہئے اور اس میں زیادہ تر برٹش انڈین فوجیوں کو دکھایا جانا چاہئے، ان کے مطابق ہالی وڈ فلموں ’ڈنکرک‘ اور ’1917‘ میں برٹش انڈین فوج کے متحدہ ہندوستان کے فوجی افسران کو نظر انداز کیا گیا، اس لیے ’ورلڈ آن فائر‘ کا تیسرا سیزن بھی بنایا جائے، جس میں جنوبی ایشیائی کرداروں کو زیادہ دکھایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت ساری چیزیں سیکھیں، انہیں وہاں تاریخ بھی سمجھ میں آئی، کیوں کہ انہیں یہ علم نہیں تھا کہ جنگ عظیم دوئم کے دوران انگریزوں کی لڑائی لڑنے والے جنوبی ایشیائی فوجیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ احد رضا میر نے بتایا کہ ویب سیریز کی شوٹنگ آئرلینڈ میں کی جا رہی ہے اور فلم میں شمالی افریقہ کے علاقوں کو دکھایا جائے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران اس قدر ہتھیاروں اور جنگوں کے مناظر شوٹ کیے گئے کہ وہ شدید خوف زدہ ہوگئے، اداکارکا کہنا تھا کہ جنگوں اور ہتھاروں کے مناظر کی شوٹنگ کے دوران خوف زدہ ہوجانے پر ان سے اداکاری نہیں ہو پاتی تھی کیوںکہ وہ یہ سب

کیا ٹائم ٹریول کی دنیا ختم ہونے والی ہے؟

پہلی بار کر رہے تھے۔

Back to top button