پاکستانی یوٹیوبر عادل راجہ لندن میں گرفتاری کے بعد رہا

لندن پولیس نے پاکستانی یوٹیوبر عادل راجہ کو گرفتار کر لیا لیکن ابتدائی تفتیش کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہتاب عزیز نے کہا کہ یوٹیوبر عادل راجا کو پولیس نے تقریباً 8 گھنٹے حراست میں رکھا، عادل راجا نے پیر کو اپنا یوٹیوب چینل بند کرنے پر بات کی تھی۔

مہتاب عزیز نے کہا کہ منگل کو یوٹیوبر عادل راجا کی گرفتاری کے بعد ان سے رابطہ کی کوشش کی، عادل راجا اور ان کی فیملی کے ارکان کے فون بھی فی الحال بند ہیں۔

خیال ہے کہ یوٹیوبر عادل راجا کو انسداد دہشتگردی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔یوٹیوبر عادل راجا کسی غلط کام میں ملوث ہوتے تو میں خود پولیس کو رپورٹ کرتا، مجھے یقین ہے کہ یوٹیوبر عادل راجا کسی غلط کام میں ملوث نہیں۔

خیال رہے کہ یوٹیوبر عادل راجا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کی شکایات ہیں، یوٹیوبر عادل راجا پر ریاست مخالف جذبات ابھارنے پر پاکستانی حکام نے شکایت کی۔ لندن ہائیکورٹ میں بھی یوٹیوبر عادل راجا کے خلاف ہتک عزت کا

اداکارہ علیزے شاہ اچانک بڑی عمر کی کیوں لگنے لگیں؟

مقدمہ دائر ہے۔

Back to top button