اداکارہ مومل شیخ بیٹی کی ماں بن گئیں

اداکارہ مومل شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ان کے ہاں چند دن قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی۔مومل شیخ سینیئر اداکار جاوید شیخ کی بیٹی ہیں اور وہ تقریبا ڈیڑھ دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔مومل شیخ نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں سمیت بولی وڈ فلم میں بھی کام کیا اور انہوں نے فیشن و ماڈلنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔
مومل شیخ نے 2012 میں نادر نواز شیخ سے شادی کی تھی اور شادی کے چند سال بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔مومل شیخ اور نادر نواز شیخ کو پہلے بیٹا بھی ہے، جن کا نام ابراہیم ہے اور حال ہی میں جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔
5f4d0056ba598
اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کی تصدیق خود اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کی اور انہوں نے بچی کے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ابراہیم نواز شیخ کی چھوٹی بہن علیہا نواز شیخ کا دنیا میں خیر مقدم کریں۔اداکارہ نے 31 اگست کو کی گئی پوسٹ میں واضح کیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش گزشتہ ہفتے 20 اگست کو ہوئی تھی۔گلوکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر انہیں متعدد شوبز شخصیات نے مبارک باد دی اور ان سمیت ان کی بیٹی کی صحت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button