ویرات کوہلی نے بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے میں کہا ہے کہ ’بابراعظم تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے‘۔
بھارتی اسپورٹس چینل کو دیےگئے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھاکہ بابراعظم کے ساتھ میرا پہلا براہ راست تعارف 2019 ورلڈ کپ میں ہوا تھا، عماد کے ساتھ میرا پہلے ہی سے رابطہ تھا اور عماد نے بتایا کہ بابراعظم تم سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔
ویرات کوہلی نے بتایا کہ ’اس کے بعد بابراعظم کے ساتھ ایک نشست ہوئی اور ہم نے کرکٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی، پہلے ہی دن سے بابراعظم نے بہت عزت اور تعظیم کا اظہار کیا‘۔
ویرات کوہلی کے مطابق ’بابر اعظم کے رویے میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی اس حقیقت کے باوجود کہ اب وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے جو تمام فارمیٹ میں کا شاندار کھلاڑی ہے۔
