مودی حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دفاتر بند کرنے کا اعلان

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں اپنا کام روک رہے ہیں کیوں کہ حکومت نے حقوق کی پامالی کے بارے میں بولنے پر ان کے خلاف تازہ کارروائی میں ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘تنظیم کو بھارت میں اپنے عملے کو فارغ کرنے اور اپنی جاری مہم اور تحقیقی کاموں کو روکنے پر مجبور کیا گیا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف مسلسل جاری الزام تراشی میں نئی پیش رفت ہے جو بغیر کچھ معلوم کیے اور کسی مقصد کے ساتھ ایک الزام ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بینک اکاؤنٹس کو 10 ستمبر کو منجمد کردیا گیا تھا۔ ایمنسٹی نے کہا کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور دہلی میں ہونے والے فسادات کو اجاگر کیا ہے اور حکومت کی جانب سے ان کو اس کی سزا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ حکومتی ترجمانوں کی طرف سے رائے کی درخواستوں پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں موصول ہوسکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button