جاپانی ریسٹورنٹ میں تھپڑ مارنے کی انوکھی سروس

معروف جاپانی ریسٹورنٹ میں گاہکوں کو سنیک پیش کرنے سے قبل ان کے منہ پر طمانچہ مارنے کی انوکھی سروس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
نگویا نامی شہر میں شاچی ہوکویا ازاکایا بار میں آنے والے گاہکوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے سے قبل بار کی خواتین اسٹاف گاہک کے چہرے پر تھپڑ رسید کرتی ہیں۔
عجیب و غریب اور متنازع سروس کی وجہ سے اس بار کے کاروبار میں کافی اضافہ ہوا اور یہاں آنے والوں میں بیشتر اس تکلیف دہ تجربے کو آزمانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔
شروع میں تو یہ سروس شاچی ہوکویا ازاکایا بار کی صرف ایک خاتون اسٹاف ممبر گاہک کی فرمائش پر فراہم کرتی تھی، لیکن اس کی ڈیمانڈ بڑھنے پر منیجمنٹ نے تھپڑ مارنے والی متعدد لڑکیوں کی خدمات حاصل کرلیں، ایک موقع پر لوگوں سے 500 ین تک اس بات کے چارج کیے جانے لگے کہ کونسی لڑکی تھپڑ مارے گی۔