فیصل قریشی نے تین شادیاں کیوں کیں؟

ورسٹائل اور باصلاحیت اداکار فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے ان بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو سنجیدہ اور مزاحیہ کردار کرنے کے علاوہ ہر طرح کا روپ دھارنے میں زبردست مہارت رکھتے ہیں اور اسی لئے انڈسٹری میں اپنی خاص پہچان بنانے میں کامیاب رہے لیکن اس کے برعکس فیصل کو اپنی ازدواجی زندگی میں کئی بار ناکامی کا سامنا کرنا ہڑاا۔ اپنی 2 شادیاں ناکام ہونے کے بعد اب فیصل اپنی تیسری جیون ساتھی کے زندگی گزار رہے ہیں۔
فیصل قریشی اپنی ناکام ہونیوالی شادیوں کے بارے میں بتاتے ہیں کہ تعلق ختم کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اس کے بعد بھی انسان کو سنبھلنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، کچھ راستے انسان کو منزل کی طرف نہیں لے جا رہے ہوتے تو ان سے الگ ہونا ضروری ہو جاتا ہے یا کبھی انسان کچھ غلط فیصلے کرلیتا ہے تو ان کو درست کرنا پڑ جاتا ہے۔
فیصل کہتے ہیں کہ ان کی پہلی شادی لگ بھگ 18 برس کی عمر میں ہوئی اور یہی وہ غلط فیصلہ تھا جس کا انہیں بعد میں احساس ہوا، انہوں نے کہا کہ شادی کے معاملے میں جلد بازی کرنا ایک غلطی ہے اور نوجوانوں کو یہی کہتا ہوں کہ شادی کی جلد بازی نہ کریں بلکہ اپنے کام اور کیرئیر پر توجہ دیں کیونکہ جتنا آپ اپنے کام میں کامیاب ہونگے اتنا ہی آپ کی ازدواجی زندگی بھی کامیاب رہے گی۔
فیصل کی ایک بیٹی جس کا نام آیت ہے اور حال ہی میں ان کے ہاں بیٹے کی بھی پیدائش ہوئی ہے۔ اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فیصل کہتے ہیں کہ کام کے باوجود کوشش ہوتی ہے کہ آیت کو نظر انداز نہ کروں بلکہ جتنا زیادہ ہوسکے اسے وقت دوں تاکہ اسے کسی قسم کی محرومی کا احساس نہ ہو۔ فیصل کہتے ہیں کہ بچوں پر توجہ اور انکی بہتر تعلیم و تربیت بے حد ضروری ہے۔ یہی سب انکو آئندہ زندگی میں فائدہ دے گا۔
فیصل قریشی پہلی محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ شاید کبھی سکول کے دنوں میں کسی ٹیچر سے ہوئی ہوگی جیسے ہر کسی کو ہو جاتی ہے لیکن اسے محبت تو نہیں کہہ سکتے جبکہ دوسری محبت کے بارے میں اداکار نے کہا کہ اب لگتا ہے کہ ہوگئی ہے اسی لئے گزشتہ 10 برس سے اپنی زندگی سے خوش اور مطمئن ہوں۔
