گوادر کو حق دو ریلی 22ویں روز میں داخل

گوادر کو حق دو ریلی 22ویں روز میں داخل ہو گئی ہے ، شرکا کا مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا جاری ہے ، جماعت اسلامی کی قیادت میں دھرنا 22 روز سے جاری ہے

گوادر کو حق دو ریلی‘ کے قائدین کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال کے اعلان کے بعد شہر بھر کی مارکیٹس اور دکانیں بند کرا دی گئی تھیں۔ آج ماہی گیروں نے بھی سمندر کا رخ نہ کر کے احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے تک احتجای تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ظہور بلیدی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’مولانا ہدایت الرحمن اور انکی ٹیم سے بامعنی مذاکرات ہوئے اور ان کے تمام مطالبات پر پیش رفت کے باعث مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر محمد آصف کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد گوادر کے دھرنے پر مثبت نتیجہ ملے گا جو عوام اور بلوچستان کے حق میں ہوگا۔

Back to top button