امریکی صدر نے پاکستان سے متعلق بیان دےکرچول ماری

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری، امریکی صدر نے خوامخواہ بات کر دی اس معاملے میں پاکستان کا ذکر بھی نہیں تھا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کسی جگہ پر بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، اگر کسی سے ملنے یا خوشی غم کے لیے گیا ہوں تو اسے الیکشن مہم نہیں کہا جا سکتا۔
انہوں نے کہا شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ایجنسی سمیت سب کو عمل کرنا چاہیے، اب تک دو مقامات پر معمولی واقعات رونما ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ نےکہا مجھے بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کا ٹرن آؤٹ 20 سے 25 فیصد ہے، ضمنی الیکشن میں عوام کا فیصلہ تسلیم کیا جانا چاہیے اور عام انتخابات کا جو فیصلہ ہو گا وہ بھی سب کو ماننا چاہیے۔
رانا ثںا اللہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جتھہ کلچر کو ہر قیمت پر روکیں گے، 25 مئی کی پالیسی کو 10 سے ضرب دے کر نفاذ کریں گے۔