آرمی چیف کی تمام فارمیشنز کو سیلاب زدگان کی مدد کی ہدایت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
بیان کے مطابق آرمی فارمیشنز نے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب، بارشوں سے قیمتی جانوں کےضیاع اوراملاک کے نقصانات پردکھ کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشنز نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمی فارمیشنز سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد یقینی بنائیں، ہر ایک متاثرہ شخص تک پہنچا جائے،انہوں نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مکمل آپریشنل تیاری رکھی جائے۔
