اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس آج طلب

 وزیراعظم شہباز شریف نے آج منگل کو اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کر لیا ۔

 ذ رائع کے مطا بق وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے اہم مشاورت کریں گے ۔

 اجلاس میں وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے فیصلوں سے متعلق بات چیت ہو گی ۔ پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز اور دیگر معاملات پر بات ہو گی ۔

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور مذاکرات پر بھی مشاورت ہو گی ۔ساڑھے تین بجے پی ایم ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

Back to top button