احتساب عدالت کے ایک اور جج کا چیئرمین نیب کو خط

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے بعد ایک اور جج اعظم خان نے بھی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ختم کیے جانے والے کیسزکی فہرست مانگ لی۔

احتساب عدالت کے جج نے چیئرمین نیب کے نام لکھے گئے خط میں‌ موقف اپنایا کہ نیب کیسز میں نامزد ملزمان ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کر رہے ہیں لہٰذا نیب نے جو کیسز واپس لینے یا ختم کرنے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے۔

خط میں جج احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس میں چئیرمین نیب کو کیس واپس لینے کا اختیار دیا گیا ، نئے قانون میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بھی اس معاملے پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کو خط لکھ چکے ہیں۔

Back to top button