ن لیگ کا واحد مقصد نواز شریف کی سزائیں معاف کرانا ہے

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی ویڈیوز اور آڈیو بنانا مسلم لیگ ن کا وطیرہ بن چکا ، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کیسز حتمی مراحل میں ہوں تو یہ لوگ سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن کا واحد مقصد سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزائیں معاف کروانا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنی جائیدادوں کا جواب دینے کے بجائے آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں، رانا شمیم مسلم لیگ ن کے عہدیدار تھے اور انہیں چیف جسٹس بنا دیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمت کم ہوئی ہیں ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
