سیف علی خان کاپٹودی پیلس کس خاتون کیلئےبنوایا گیا؟

بالی وڈ اداکاراورچھوٹےنواب سیف علی خان اہلیہ کرینہ کپوراوردو بیٹوں کےساتھ پٹودی پیلس میں رہائش پذیرہیں جس کی مالیت اس وقت8ارب بھارتی روپے بتائی جاتی ہے ۔
ہریانہ میں پٹودی محل آخری حکمران نواب افتخارعلی خان نےتعمیرکروایا تھا جوفی الحال انکے پوتےاوراداکارسیف علی خان کی ملکیت ہے۔
حال ہی میں سیف علی خان کی بہن اداکارہ سوہاعلی خان نےاپنےآبائی گھرسےمتعلق بھارتی میڈیا کودیےگئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پٹودی پیلس کوانکےدادا نواب افتخار علی خان نےاپنےسسرکومتاثر کرنےکےلیےتعمیر کروایاتھا۔
سوہاعلی خان کا کہنا تھا کہ انکی دادی ساجدہ سلطان بھوپال کی بیگم تھیں اورانکےدادا پٹودی کےنواب تھے،دادا کئی سالوں سےدادی کی محبت میں گرفتار تھے لیکن دادی کےوالددونوں کی شادی کیلئے راضی نہ تھے۔
سوہا کےمطابق چونکہ دادا کھیل کےشوقین تھے، اس لیےدادی کےوالدان کوپسندنہیں کرتےتھے، بعدازاں دادانے1935میں دادی سےشادی کی خاطرپٹودی پیلس تعمیر کروایا لیکن پٹودی پیلس کی تعمیر کے دوران داداکےپاس پیسےختم ہوگئے ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ پٹودی پیلس جائیں تودیکھیں گےوہاں بہت سےقالین ہیں، ان قالینوں میں کچھ کے نیچےسنگ مرمرکا فرش ہےجبکہ کئی جگہوں کافرش عام سیمنٹ کاہے وہ اسی لیےکےداداکےپاس پیسے ختم ہوگئے تھے۔اس محل کےگراؤنڈ پرانکےپاس ایک وسیع وعریض کمرہ ہےجو دو بی ایچ کے(بیڈروم ، ہال ، کچن)جتنا بڑا ہےجبکہ ان کی والدہ شرمیلا ٹیگورجائیداد کےانتظام و انصرام کی نگرانی کرتی ہیں۔
بشریٰ انصاری کا چاہت فتح جیسے لوگوں کو وائرل کرنے والوں سےمایوسی کا اظہار
محل سےمتعلق سوہاعلی خان نےیہ بھی بتایا کہ سیف علی خان نےمحل کوپینٹ کرنےکےبجائے وائٹ واش کرکے پیسےبچائے ہیں۔