اداکار اُسامہ خان فوری شادی کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

معروف اداکار اسامہ خان نے اعتراف محبت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، یہ درست ہے کہ ان کو دو مرتبہ محبت ہو چکی ہے، اُسامہ خان حال ہی میں عمران اشرف کے شو مذاق رات میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔اداکار نے بتایا کہ اداکاری سے قبل وہ چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی ملازمت کرتے تھے اور اب بھی وہ ایک فرم میں ملازم ہیں، ان کا آبائی تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالا سے ہے، جہاں ان کا اپنا سکول بھی چل رہا ہے اور وہ اس کے اکائونٹس کے معاملات بھی دیکھتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لوگ انہیں بدتمیز سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ ایسے نہیں ہیں۔اُسامہ خان کے مطابق وہ چوںکہ شرمیلے ہیں اور کم بولتے ہیں، اس لیے لوگ انہیں بدتمیز سمجھتے ہیں لیکن جب وہ لوگوں سے مسلسل بات کرتے ہیں تو ان کا ارادہ تبدیل ہوجاتا ہے، دعویٰ کیا کہ ان کا کبھی کوئی کرش نہیں رہا، البتہ انہیں اب تک دو بار محبت ہوچکی ہے لیکن ابھی وہ کسی سے محبت نہیں کر رہے اور نہ ہی تعلقات میں ہیں، اداکار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ ان کی ذاتی زندگی اور خاندان سے متعلق سوالات کرنا شروع ہوجاتے ہیں اور زیادہ تر لوگ ان سے شادی سے متعلق سوال کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان سے شادی سے متعلق کوئی سوال نہ کیا کریں اور ساتھ ہی انہوں نے میزبان کے پوچھنے پر واضح کیا کہ ابھی ان کا فوری طور پر شادی کا کوئی ارادہ نہیں، یک طرفہ محبت کے سوال پر اسامہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں محبت ہوتی ہے یک طرفہ ہے اور اگر دو افراد کو بھی ایک دوسرے سے محبت ہوجائے تو بھی ایک شخص کو دوسرے سے زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں پتا کہ انہیں تیسری بار محبت ہوگی یا نہیں لیکن اب تک وہ دوبار محبت کر چکے ہیں لیکن انہوں نے اپنی محبتوں کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔

Back to top button