خواجہ آصف نے عمران خان کے بین الاقوامی حمایتوں کو اسرائیل نواز قرار دےدیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے بین الاقوامی حمایتوں کو اسرائیل نواز قرار دیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ عمران خان کی حمایت میں آواز اٹھا رہےہیں وہ بھی یا خود صیہونی ہیں یا کھلے عام ان کی مسلم دشمن پالیسیوں کی حمایت کررہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان کی بین الاقوامی حمایت تمام ان ملکوں سے آرہی ہے جو اسرائیل کے کٹر حامی ہیں، جن کی حمایت کی بدولت اسرائیل کا وجود ہے اور ان ملکوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کےخلاف ایک لفظ نہیں بولا بلکہ فلسطینیوں کےقتل عام کے سہولت کار ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ انہیں ملکوں سے جو بھی افراد عمران خان کی حمایت میں آواز اٹھا رہےہیں وہ بھی یا خود صیہونی ہیں یا کھلے عام ان کی مسلم دشمن پالیسیوں کی حمایت کررہے ہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ کیا یہ محض اتفاق ہے یا یہ ممالک اور افراد کسی ایسے ایجنڈے پر کام کررہے جس سے پاکستان میں ان کی پراکسی عمران خان حکمران بن کر پاکستان کی ایٹمی قوت کو لپیٹےاور اپنے مالکوں کی کلائنٹ اسٹیٹ بنانے کے ان کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کرے۔
ہمیں سیاسی دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے : شیر افضل مروت
انہوں نے سوال اٹھایاکہ کیا یہ سب اتفاق ہےیا پاکستان ایک سازش کا نشانہ ہے جس کی تکمیل عمران خان کے ذمہ لگائی گئی ہے۔