اسرائیلیوں کےبدلے فلسطینی قیدی رہا کروائیں گے،ڈپٹی ہیڈ آف مشن 

 فلسطینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن  نادر الترک کاکہنا ہے کہ حریت پسندوں کے ہاتھوں 600اسرائیلی مارےجا چکے ،غزہ میں ہمارے 320مجاہدین شہید ہوئے۔اس وقت اسرائیلی جیلوں میں 7ہزار فلسطینی قید ہیں۔حریت پسند اسرائیلیوں کے بدلے میں فلسطینی قیدی رہا کرائیں گے۔چند حریت پسندوں نےمحدود ہتھیاروں سے جدید الیکٹرانک محاصرہ تباہ کیا۔اسرائیل کی عزت ملیا میٹ ہو گئی۔خطے میں مضبوط اسرائیلی فوج کے تاثر کو نقصان پہنچا۔ہم اسرائیل کیجانب سے مزید احمقانہ ردعمل کےمنتظر ہیں۔ہم حریت پسند ہیں امت مسلمہ کی مدد حاصل ہے۔پرامید ہیں امت مسلمہ ہمیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کیلئے کھانے ،گیس،ایندھن ،بجلی بند کردی۔

Back to top button