اسرائیلی فوج نےغز ہ کےہسپتالوں پربم برسادیئے،6شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر اسپتالوں کو نشانہ بنایا جس میں بچے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔اسرائیل نے تل الحوا کے علاقے میں القدس اسپتال کے اطراف شدید بمباری کی، اسپتال میں عملہ، مریض اور 14 ہزار سے زیادہ بے گھر افراد موجود ہیں۔
ڈائریکٹر العودہ اسپتال نے کہا کہ اسپتال پر بمباری سے اسٹاف زخمی اور اسپتال کی سہولیات کو کافی نقصان پہنچا، ہمیں طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔الشفا جنرل اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہےکہ جمعہ کو الشفا اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 6 افراد شہید ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہےکہ نابلس کے مشرق میں عسکر کیمپ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا قابض فوج سے تصادم ہوا، قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال میں الجلازون کیمپ پر دھاوا بول دیا، مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی افواج کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا، قابض فوج نے بیت اللحم میں عدہ کیمپ پر دھاوا بولا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق متعدد زخمی انڈونیشیا اسپتال پہنچے لیکن اسرائیلی فوجی طیاروں نے انڈونیشیا کے اسپتال کے اطراف بھی بمباری کی، انڈونیشیا کے اسپتال کے سامنے رہائشی اپارٹمنٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Back to top button