اسرائیلی فوج کی ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانے بنانے کیلئے مشقیں

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ، مشق کے لیے اسرائیلی فوج کے سربراہ افیف کوخافی نے بھاری بجٹ مختص کیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اس سے قبل بھی فضائیہ کو ایران کے نیوکلیئر پلانٹس کو نشانہ بنانے کی تیاری کا حکم دیا تھا۔حکومت کی جانب سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی منظوری کا امکان ہے۔
اسرائیل اور امریکا اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے باز رکھنے کے لیے سفارت کاری کے ناکام ہونے کی صورت میں متبادل عسکری منصوبہ ضرور تیار رہنا چاہیئے۔
